پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل طور پر ٹریس ایبل چمڑے کی کھالیں متعارف

WWF-Pakistan نے ملک میں لیذر انڈسٹری کی شفافیت اور عالمی معیار کے مطابق سپلائی چین قائم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹلی ٹریس ایبل لیذر ہائیڈز متعارف کرا دی ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل طور پر ٹریس ایبل چمڑے کی کھالیں متعارف

منصوبے کے تحت ہائیڈز پر منفرد QR کوڈ اور سیریل نمبر ٹیگز لگائے جا رہے ہیں، جو انہیں براہِ راست سپلائر یا فارم تک ڈیجیٹل طور پر جوڑتے ہیں۔ اس سے سپلائی چین کا ہر مرحلہ ٹریس کیا جا سکے گا، ماحولیاتی اور سماجی خطرات کی نشاندہی ہو گی اور ان میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

تصاویر میں WWF-Pakistan اور UK International Development کے اشتراک سے نصب اسٹیمپنگ مشین اور تیار شدہ ہائیڈز واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں، جو پارٹنر ٹینری میں پہنچ چکی ہیں۔ یہ اقدام SMEP پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، لیذر فیلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور حکومتِ پاکستان شراکت دار ہیں۔

WWF-Pakistan کے مطابق، یہ نظام نہ صرف برانڈز اور کاروباروں کو مسابقتی برتری دے گا بلکہ یورپی یونین ڈیفاریسٹریشن ریگولیشن (EUDR) کی تعمیل میں بھی مددگار ثابت ہو گا، جس سے ذمہ دار عالمی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔