پولٹری فارمرز کو 2 ما ہ بعد مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ندیم بدر نے دیہی مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمرز کو ہر2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسے امراض سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز سمیت فیلڈ سٹاف کے پاس ویکسین موجود ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکے گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔