عبوری ووٹر لسٹ، اپیل، حتمی فہرست، نامزدگی اور پولنگ کا مکمل طریقۂ کار
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ممبران، ووٹرز اور ممکنہ امیدواروں کے لیے سرکاری شیڈول اور تمام قابلِ ڈاؤن لوڈ دستاویزات پر مبنی جامع رہنمائی۔
آخری اپ ڈیٹ: 28 جولائی 2026
چار عبوری ووٹر لسٹیں جاری
ووٹر لسٹ پر اعتراض اور اپیل کا مرحلہ
جس کا نام فہرست میں شامل نہیں، وہ کیا کرے؟
پہلے اعتراض جمع کرایا تھا
اگر مقررہ وقت میں سیکرٹری جنرل کو اعتراض اور الیکشن کمیشن کو نمائندگی دی گئی تھی تو الیکشن کمیشن کے فیصلے یا عدم فیصلے کی صورت میں 27 جولائی تک ریگولیٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
پہلے اعتراض جمع نہیں کرایا تھا
14 جولائی تک اعتراض جمع نہ کرانے کی صورت میں معمول کا مرحلہ گزر چکا ہے۔ تاخیر سے درخواست یا اپیل کی قابلِ سماعت حیثیت کا فیصلہ متعلقہ انتخابی فورم یا ریگولیٹر کرے گا۔
کون ووٹ دے سکتا ہے؟
وہی مجاز نمائندہ پولنگ میں حصہ لے سکے گا جس کی ممبر فرم یا کمپنی کی اہلیت برقرار ہو اور جس کا نام متعلقہ حتمی ووٹر لسٹ میں درج ہو۔
- ووٹ ذاتی طور پر اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے دیا جائے گا۔
- پوسٹل بیلٹ یا پراکسی ووٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔
- کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ ممبران اپنی متعلقہ انتخابی کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔
- پولنگ کے دن شناخت اور حتمی ووٹر لسٹ میں اندراج کی تصدیق ضروری ہوگی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کا امیدوار بننے کا طریقہ
اہل امیدوار کی نامزدگی ایک رجسٹرڈ ووٹر کی جانب سے تجویز، دوسرے رجسٹرڈ ووٹر کی جانب سے تائید اور امیدوار کے دستخط کے ساتھ سیکرٹری جنرل کو بھیجی جائے گی۔
نامزدگی فارم میں مطلوب بنیادی معلومات
- تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے نام، ادارے، ممبرشپ نمبر، رابطہ، ای میل اور دستخط
- امیدوار کی رضامندی اور دستخط
- کارپوریٹ یا ایسوسی ایٹ نشست کی نشان دہی
- ممبرشپ نمبر، CNIC، موبائل، ای میل اور ووٹر لسٹ سیریل نمبر
- SECP PIN اور فارم میں مطلوب دیگر credentials
- حالیہ تصویر
نامزدگی جمع کرانے سے پہلے چیک لسٹ
- 8 اگست کی حتمی ووٹر لسٹ میں نام، ادارہ، کیٹیگری اور ریجن چیک کریں۔
- ممبرشپ نمبر اور ووٹر لسٹ سیریل نمبر الگ الگ درست لکھیں۔
- تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ووٹر اندراجات کی تصدیق کریں۔
- تمام خانے مکمل کریں اور امیدوار کی رضامندی پر دستخط کروائیں۔
- فارم جمع کراتے وقت وصولی کی رسید یا مہر حاصل کریں۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے بعد عہدیدار کیسے منتخب ہوں گے؟
پہلے اہل ووٹرز ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب کریں گے۔ بعد میں منتخب ایگزیکٹو کمیٹی اپنے ممبران میں سے عہدیداروں کے امیدوار تجویز اور تائید کرے گی۔ عہدیداروں کی پولنگ میں صرف منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حصہ لیں گے۔
2 ستمبر 2026
ایگزیکٹو کمیٹی پولنگ
صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک
5 ستمبر 2026
عہدیداروں کی پولنگ
صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک
پی پی اے انتخابات 2026-28 کا مکمل شیڈول
| مرحلہ | تاریخ | کارروائی |
|---|---|---|
| عبوری ووٹر لسٹ | 7 جولائی | چاروں فہرستوں کا اجرا |
| ووٹر لسٹ پر اعتراض | 14 جولائی تک | سیکرٹری جنرل کو تحریری اعتراض |
| اعتراض پر فیصلہ | 18 جولائی تک | سیکرٹری جنرل کی کارروائی |
| الیکشن کمیشن میں نمائندگی | 21 جولائی تک | سیکرٹری جنرل کے فیصلے کے خلاف |
| الیکشن کمیشن کا فیصلہ | 23 جولائی تک | نمائندگی کا فیصلہ |
| ریگولیٹر کو اپیل | 27 جولائی تک | الیکشن کمیشن کے فیصلے یا عدم فیصلے کے خلاف |
| ریگولیٹر کا فیصلہ | 6 اگست تک | اپیل کا فیصلہ |
| حتمی ووٹر لسٹ | 8 اگست | فائنل لسٹ کا اجرا |
| ایگزیکٹو کمیٹی نامزدگیاں | 13 اگست تک | تجویز، تائید اور دستخط کے ساتھ |
| کاغذات کی جانچ | 17 اگست | الیکشن کمیشن کی scrutiny |
| نامزدگی پر اعتراض | 18 اگست | امیدواروں کی فہرست پر اعتراض |
| نامزدگی اعتراض کا فیصلہ | 19 اگست | الیکشن کمیشن کا فیصلہ |
| ریگولیٹر کو اپیل | 20 اگست | نامزدگی فیصلے کے خلاف |
| اپیل کا فیصلہ / دستبرداری | 26 اگست | ریگولیٹر کا فیصلہ اور نام واپس لینا |
| حتمی امیدوار فہرست | 27 یا 29 اگست | اپیل کی صورت حال کے مطابق |
| ایگزیکٹو کمیٹی پولنگ | 2 ستمبر | صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے |
| عہدیداروں کی نامزدگی | 3 ستمبر | منتخب EC ممبران میں سے |
| عہدیداروں کے کاغذات کی جانچ | 4 ستمبر | الیکشن کمیشن کی scrutiny |
| عہدیداروں کی پولنگ | 5 ستمبر | صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے |
| حتمی نتائج | 30 ستمبر سے پہلے | سالانہ جنرل اجلاس میں اعلان |
سرکاری نوٹیفکیشن، شیڈول، فارم اور ووٹر لسٹیں
VNV Insight
اس مرحلے میں سب سے اہم فرق عبوری اور حتمی ووٹر لسٹ کے درمیان ہے۔ عبوری فہرست میں نام ابتدائی اہلیت ظاہر کرتا ہے، لیکن 8 اگست کی Final Voters List ہی ووٹنگ اور نامزدگی کے اگلے مراحل کا بنیادی انتخابی ریکارڈ ہوگی۔
ممبران حتمی فہرست میں ادارے کا نام، ممبرشپ نمبر، کیٹیگری، ریجن اور مجاز نمائندے کی تفصیلات دوبارہ چیک کریں۔ ممکنہ امیدوار 13 اگست سے پہلے نامزدگی مکمل کرکے وصولی کا تحریری ثبوت حاصل کریں۔
متعلقہ وی این وی کوریج
پی پی اے الیکشن کمیشن اور مکمل انتخابی شیڈول سے متعلق وی این وی کی سابقہ خبر پڑھیں
خالد پلازہ، پہلی منزل، جناح ایونیو، بلیو ایریا، ڈی چوک کے قریب، اسلام آباد
فون: 051-2801469-70
ای میل: ppacentral@gmail.com
ادارتی نوٹ: یہ پوسٹ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سرکاری نوٹیفکیشن، انتخابی شیڈول، ووٹر لسٹوں اور نامزدگی فارم کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ کسی انفرادی اعتراض، اپیل یا امیدوار کی قانونی و انتخابی اہلیت کا حتمی فیصلہ متعلقہ الیکشن کمیشن یا ریگولیٹر کرے گا۔