سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھینس کالونی میں قائم باڑوں کا معائنہ کیا

کراچی، 20 فروری 2024

ٹیم نے باڑوں کی صفائی ستھرائی، جانوروں کی صحت اور دودھ کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔ دودھ کے سو سے زائد نمونے حاصل کئے گئے اور باڑوں کے مالکان کو امپرومنٹ نوٹسز بھی دئیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ اگر باڑوں کے مالکان نے صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہیں کی تو ان کے خلاف ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں کیمیکل سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دودھ کے نمونے جانچ کے لئے کراچی یونیورسٹی کی لیب میں بھیج دئیے گئے ہیں۔

#SindhFoodAuthority #FoodSafety #HygieneMatters #DairyHealth #KarachiUniversityLab #Sanitation #AghaFakhrHussain #ChemicalFreeMilk #MilkQuality #ImprovementNotices #PublicHealth #KarachiNews #DairyFarms #CattleFarms #FoodStandards #ConsumerSafety #SampleAnalysis #SanitationProgram #HealthAndHygiene #ActionAgainstNegligence #SindhNews