الکرم گروپ کا فیصل آباد میں کسانوں کے سیمینار کا اعلان

الکرم گروپ کا فیصل آباد میں کسانوں کے سیمینار کا اعلان

لاہور: الکرم فیڈ کے دفتر میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق چوہدری، رفاہ کالج آف ویٹرنری سائنسز لاہور، نے الکرم گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد ذیشان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈیری اور پولٹری سیکٹر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور فامرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر محمد ذیشان نے اس موقع پر بتایا کہ الکرم گروپ اس وقت سیلز کے لحاظ سے پاکستان میں ڈیری فیڈ کا دوسرا بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ اپنے صارفین، خصوصاً کسانوں کو ڈیری سے متعلق مختلف اقسام کے ٹیسٹ بالکل مفت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ سائنسی بنیادوں پر بہتر فیصلے کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الکرم گروپ کی ٹیکنیکل ٹیم میں 50 ماہرین شامل ہیں جن میں 70 فیصد ویٹرنری ڈاکٹرز ہیں۔ یہ ماہرین فیلڈ میں کام کرنے والے فامرز کو سائنسی مشاورت اور عملی مسائل کے حل کے لیے مسلسل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ صرف ڈیری ہی نہیں بلکہ الکرم گروپ پولٹری فیڈ کے شعبے میں بھی نہایت سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

فامرز کے ساتھ براہِ راست رابطے کو فروغ دینے کے لیے الکرم گروپ باقاعدگی سے سیمینارز کا انعقاد کرتا ہے۔ حال ہی میں لاہور کے معروف PC ہوٹل میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل سرگودھا کے تاریخی لال قلعہ میں ہونے والے سیمینار میں 700 سے زائد فامرز نے شرکت کی تھی۔

الکرم گروپ کا فیصل آباد میں کسانوں کے سیمینار کا اعلان

اب گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اگلا سیمینار فیصل آباد کے معروف چناب پیلس میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سیمینار کا مقصد فامرز کو جدید ڈیری و پولٹری ٹیکنالوجیز سے روشناس کروانا، فیلڈ میں درپیش مسائل پر براہِ راست مشاورت دینا اور اپنی ٹیکنیکل سروسز کا تعارف کروانا ہے۔

الکرم گروپ کی جانب سے مسلسل ایسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ادارہ صرف کاروباری ترقی پر نہیں بلکہ فامرز کی تعلیم، آگاہی اور سہولتوں کی فراہمی پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے۔