تحریر پیج ایڈمن رانا شفقت محمود گوجرانوالہ
فاؤل پاکس ایک وائرس ہے جو اکثر اوقات مارچ اپریل اور اکتوبر نومبر میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جس سے بہت سارے پرندے متاثر ہوتے ہیں
اس کی بنیادی وجہ مچھر ہیں جو خاص طور پر اوپر بتائے ہوۓ مہینوں میں زیادہ ہوتے ہیں چونکہ سخت گرمی اور سخت سردی میں مچھر اپنی جان بچا رہا ہوتا ہوتا ہے یہی 4 مہینے اس کی افزائش کے ہوتے ہیں جس میں یہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔اپنے تجربے کے مطابق آپ کو علاج احتیاط تجویز کر رہا ہوں جس سے آپ کو فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ ہم ان مسائل سے دوچار ہو چکے ہیں اور بہت محنت اور لگن کے ساتھ اس کام کی باریکی کو سمجھا ہے اور کوشش کی ہے کہ دوسروں کو بھی سیکھنے میں آسانی رہے اور قیمتی پرندے ضایع نہ ہوں۔ درخواست یہی ہے ڈائریکٹ واٹس ایپ پر میسج مت کیجیئے گا اگر آپ کو کچھ سیکھنا ہے سمجھنا ہے تو پیج پر بہت سارا مواد موجود ہے جو گھریلو فارمنگ والوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اور موسم کے حساب سے تجویز کیا علاج اور احتیاط شامل ہیں ۔

Zubair Feeds
Zubair Feeds is proud to present a range of high quality feeds for Layer, Breeder, and Broiler.
We use only the best quality grains, proteins and vitamins and minerals, all tested to FeedSafe standard, expertly milled and supported by a dedicated team of nutritionists.
تحریر لمبی نہ ہو اس لیے موضوع شروع کرتے ہیں فاؤل پاکس ایک بیماری ہے وائرس ہے جو ایک پرندے سے مرغیوں کی چیک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جسے جلدی یا سطح زخموں یا کھرنڈ سے بچایا جاسکتا ہے۔ ان زخموں کو واضح طور پر جسم کے نرم حصوں مثلاً کلغی ، چہرہ اور پیروں کے نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرغیوں کی چیچک ایک وائرس (جوکہ ایوی پوکس جینس کی پیس وائریڈی فیملی سے تعلق رکھتا ہے) سے لاحق ہوتی ہے۔ ان خاندان کے دوسرے وائرس ٹرکی پوکس، کبوتر پوکس، چڑیا پوکس اور بٹیر پوکس وغیرہ ہیں۔
چونکہ وائرس صرف پھٹی ہوئی جلد کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے لہٰذا اس کا پھیلاؤ ان طریقوں سے ممکن ہے۔
-
ایک سے دوسرے پرندے کو بوجہ لڑائی، چونچ آزمائی وغیرہ۔ -
بہتے زخموں کے راستے وائرس کا اندر داخل ہو جانا۔ -
مچھروں کے ذریعے بیمار پرندوں سے وائرس لے کر صحت مند پرندوں میں داخل کر دینا۔ -
مدت سرایت یعنی وائرس کے داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک تقریباً چار سے دس دن لگتے ہیں۔
ہیٹ_سٹریس (Heat Stress) کیا ہے؟
بیماری کی اقسام
-
سطحی یا خشک چیچک -
خناق یانم چیچک -
آکلو نیز ل حالت
یہ بیماری کسی بھی عمر کے پرندوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ والدین سے حاصل ہونے والی مدافعت کوئی اثرنہیں رکھتی ۔ ان تینوں اقسام کی علامات میں قدرے فرق ہے اور اس طرح سے ہیں۔
خشک چیچک جو کہ پوسٹ میں تصویر موجود ہےمنہ اور اس سے ملحقہ عضو مثلاً کلغی ، آنکھوں اور کانوں وغیرہ کے اردگرد کھرنڈ سے بن جاتے ہیں ۔انڈوں کی پیداوار اور بار آوری میں خاطر خواہ کمی آ جاتی ہے۔بھوک میں کمی ہو جاتی ہے اور پرندے کمزور دکھائی دیتے ہیں۔اس حالت بیماری میں شرح اموات بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔خشک چیچک ہی عام طور پرمرغیوں پر حملہ کرتی ہے۔کھرنڈمختلف مدارج سے گزرتے ہیں اور کھرنڈ بنے کے دو ہفتوں بعد خود بخود جھڑ کر گر پڑتے ہیں اور زخم مندمل ہوجاتے ہیں۔
خناق یا نم چیچک یعنی تر پاکس
اسے مرغیوں کے خناق کا نام دیا جاتا ہے۔اس حالت میں پیلی رنگت والے فوم کی طرح کے زخم بنتے ہیں جو کہ جسم کی اندرونی نم سطحوں (جھلیوں) مثلاً منہ ، زبان، ایسوفیگس، اندرونی نتھنوں اور بعض اوقات پوٹے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔جب ان زخموں کو اتارا جائے (چھیلا جائے) تو بہت سا خون نکلتا ہے۔نظام تنفس میں مواد کی موجودگی سے مرغیوں کا دم گھٹنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے ۔ اس طرح ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔انڈوں کی پیداوار اور بار آوری میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔خشک چیچک کے مقابلے میں اس حالت مرض میں شرح اموات خاصی ہو جاتی ہے۔
آکلونیزل حالت
اس حالت میں آنکھیں سوج جاتی ہیں۔اس حالت میں اندرونی نتھنے بھی متاثر ہوجاتے ہیں جس سے مرغیوں کے نزلہ زکام ( کورائزہ ) کی طرح کی علامات ملتی ہیں ۔آنکھ کے اردگرد زخم ( کھر نڈ)، آ نکھ کا پانی نکلتا ہے اور کبھی کبھار شدید حالتوں میں اندھا پن بھی پیدا کر دیتے ہیں۔اس بیماری کا موثر علاج ممکن نہیں لہٰذا اس سے بچاؤ ہی واحدحل ہے۔چند احتیاط اور تدابیر جو بتائے ہوئے مہینے ھیں جس میں مچھر کی بہتات ہوتی ہے لازمی کیجیئے رات کے اوقات میں انرجی سیور بلب لازمی جلائیں کیوں کہ روشنی میں مچھر نہیں آتے ہیں اگر ائیں بھی تو شکار ہو جاتے ہیںمتاثرہ پرندوں کے پینے کے پانی میں بروفن سیرپ ایک لیٹر پانی میں ایک ڈھکن حل کر کے پینے کے لیے رکھ دیںان کی خوراک میں فی کلو خوراک کے حساب سے 50 گرام تارا میرا کے بیج شامل کیجیےادرک لہسن پیاز باریک کاٹ کر دیںمتاثرہ کلغی کو سرسوں یا ناریل کا تیل لگائیں 3 دِن کے بعد پاکس نرم ہو جائیں گے تو احتیاط سے اُتار دیں اور پائیوڈین روئی کی مدد سے لگائیںمتاثرہ پرندوں کو الگ رکھ کر علاج معالجہ کیجیئے تاکہ آسانی رھےبہت زیادہ بیمار پرندے کا علاج بھی بہت زیادہ محنت طلب ہوتا ہے اور بعض اوقات خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں ہوتے ہیں اس لیے علاج سے احتیاط بہتر ہے ۔اُمید کرتا ہوں اس ساری معلومات سے آپ کو کافی فائدہ حاصل ہوگاپیج پر کافی معلومات فراہم کی گئیں ہیں مستفید ہُوں شکریہپیج کو لائک فالو کیجیئے تاکہ آپ کو کمنٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ نئی سے نئی معلومات آپ کو آسانی سے ملتی رھے ۔