پاکستانی پولٹری ماہرین کی ملائیشیا میں لیئر کوالٹی کانفرنس 2026 میں شرکت

پاکستانی پولٹری ماہرین کی ملائیشیا میں لیئر کوالٹی کانفرنس 2026 میں شرک

پاکستان کی پولٹری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ممتاز اینیمل نیوٹریشن ماہرین کے ایک باوقار وفد نے کوالالمپور ملائیشیا کے معروف انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ لیئر کوالٹی کانفرنس 2026 میں بھرپور شرکت کی۔ 19 اور 20 اکتوبر 2026 کو ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں دنیا بھر کے نامور محققین اور سائنسدان شریک ہوئے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کے دوران لیئر مرغیوں کی متوازن غذائیت، انڈوں کے معیار میں بہتری، پولٹری کی مجموعی صحت، جدید فیڈ فارمولیشن اور پائیدار پیداواری طریقوں پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ شرکاء نے پولٹری سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور ان کے سائنسی حل پر اپنے تجربات شیئر کیے۔

پاکستانی وفد کی اس عالمی فورم پر موجودگی ملک کی پولٹری انڈسٹری میں جدید سائنسی تحقیق کو اپنانے، عالمی سطح پر تکنیکی تعاون کو فروغ دینے اور ملکی سطح پر پولٹری نیوٹریشن کے نئے معیارات قائم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

وفد میں ڈاکٹر مبشر باجوہ، ڈاکٹر احمد جیلانی، ڈاکٹر محمد عادل، ڈاکٹر شہزاد نوید جادون، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر منصور جاوید اور ڈاکٹر فرغام علی شامل تھے۔