پولٹری میں آنت کی صحت کو بہتر بنانے اور متعدی چیلنجزکو کم کرنے کے لیے پروونٹریکولس سے لے کر ریکٹم تک پولٹری کے ہاضمے کی فزیالوجی کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
ان تمام حصوں میں خاص شرح میوکس اور ااکی پی ایچ ہونا ضروری ہے زیادہ پتلا غیر متوازن؛ ضرورت سے زیادہ گاڑھا میوکس غذائی اجزاء کے جذب میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور پیتھوجینک بیکٹیریا کے لیے سازگار اینیروبک ماحول پیدا کر سکتا ہے، جب کہ ناکافی میوکس بھی ٹشوز کو نقصان اور انفکشن کے حملے سے دوچار کر سکتا ہے۔ گٹ کے ساتھ پی ایچ گریڈینٹ فائدہ مند مائکرو بائیوٹا کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو شروع دن سے ہی برڈ کی صحت کو متاثر کرتا ھے۔

پنجاب میں مرغی کے نرخ اور نئے ٹیکسز پر مشترکہ اجلاس
مثال کے طور پر، پرووینٹریکولس اور گیزرڈ میں زیادہ تیزابیت والا ماحول پیتھوجین کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جب کہ آنتوں میں تھوڑا سا بیسیک پی ایچ مددگار بیکٹیریا کے حق میں ہوتا ہے جو ممکنہ انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مناسب آکسیجن کی دستیابی، خاص طور پر آنت کے اوپری حصے میں، ایروبک فائدہ مند بیکٹیریا کی حمایت کرتی ہے جو کہ بہت سے پیتھوجینز سمیت فیکلٹیٹیو اور اوبلیگیٹ انیروب بیکٹیریا کو روکتے ہیں جس سے سو فیصد بیماری کی روک میں مدد ملتی ھے۔





عملی طور پر، اس میں خوراک کا انتظام، مناسب فیڈ پارٹیکل سائز کو یقینی بنانا، اور ممکنہ طور پر پروبائیوٹکس کی فیڈ میں شمولیت شامل ہے تاکہ میوکس کے اندر ہی رکاوٹ کو بڑھایا جاسکے، پی ایچ کو مستحکم کیا جاسکے، اور ایک مضبوط مائکروبیل کمیونٹی کو فروغ دیا جائے جو پیتھوجین اسٹیبلشمنٹ یا بیماری کے جراثیموں کو کم سے کم رکھتا ہے اور گٹ کی مجموعی صحت کو سپورٹ کرتا ہے۔