اسلام آباد — پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (PVMC) نے ایک اہم عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام الناس، تعلیمی اداروں، اور متعلقہ شعبہ جات کو خبردار کیا ہے کہ سابق رجسٹرار/سیکرٹری ڈاکٹر شبنم فردوس، جو 15 فروری 2024 کو پی وی ایم سی کی ملازمت سے برطرف ہو چکی ہیں، اب بھی غیر قانونی طور پر خود کو PVMC کا رجسٹرار/سیکرٹری ظاہر کر رہیہیں اور جعلی خطوط جاری کر رہی ہیں۔
PVMC نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر شبنم فردوس کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی خط، سرٹیفکیٹ یا منظوری قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ عوام الناس اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک خط کی صورت میں PVMC سے تصدیق کریں۔
کسی بھی قسم کی وضاحت یا تصدیق کے لیے PVMC سے براہِ راست رابطہ کریں:
سیکرٹری/رجسٹرار PVMC
اسلام آباد
فون: 051-9108342
🌐 ویب سائٹ: www.pvmc.org.pk
