جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلا کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ جاری

جدید پولٹری فارمنگ سے خطرناک بیکٹیریا کے پھیلا کا خدشہ

فوڈ ہائجین سرٹیفکیٹ ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریبا 100 افراد کی موت کیمپائلوبیکٹر انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری کے کیسز (جن میں اسہال، قے اور پیٹ درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں) 2016 کے بعد تقریبا ًایک تہائی بڑھ چکے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مصنفین کے مطابق فیکٹری طرز کی پولٹری فارمنگ اس بیکٹیریا کو سپر مارکیٹوں تک پہنچنے والی مرغیوں میں تیزی سے پھیلنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ان کے مطابق یہ تحقیق اس بات کا نیا ثبوت ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے ماحول میں آنے والی تبدیلیاں متعدی بیماریوں کے پھیلا میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

جواب دیں