لاہور میں پولٹری کسٹمر سیمینار 16 جون 2026 کو منعقد ہو گا

لاہور میں پولٹری کسٹمر سیمینار 16 جون کو منعقد ہو گا

لاہور میں پولٹری کسٹمر سیمینار 16 جون کو منعقد ہو گا

لاہور میں ڈی ایس ایم فرمنیچ کے زیر اہتمام پولٹری کسٹمر سیمینار پاکستان 16 جون 2026 کو دی نشاط ہوٹل ایمپوریم میں منعقد ہو گا۔

یہ سیمینار پولٹری سیکٹر سے وابستہ ماہرین، فارمرز، نیوٹریشن پروفیشنلز اور انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کے لیے اہم معلوماتی نشست ہو گی، جس میں پولٹری نیوٹریشن، گٹ ہیلتھ، لیئر اور بریڈر پرفارمنس، وٹامنز و پری مکس کے مؤثر استعمال اور فارم مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر گفتگو کی جائے گی۔

پروگرام کے مطابق شرکاء کا استقبال شام 4 بجے ویلکم کافی اور پاکستانی چائے سے کیا جائے گا، جس کے بعد کمپنی اوور ویو پیش کیا جائے گا۔

سیمینار میں اوغوز گنتورکن وٹامنز اور پری مکس کی افادیت پر گفتگو کریں گے، جبکہ زانیٹا چوڈوروسکا پولٹری کو صحت مند رکھنے کے اہم اصولوں پر روشنی ڈالیں گی۔

مزید سیشنز میں جین پال رکبش اور اوغوز گنتورکن پولٹری گٹ ہیلتھ چیلنجز اور ان کے حل پر بات کریں گے۔ لید دردابو لیئر اور بریڈر پرفارمنس کے مسائل، ہڈیوں کی مضبوطی، انڈے کے معیار اور قوت مدافعت میں بہتری کے موضوعات پر خطاب کریں گے۔

سیمینار میں ڈاکٹر مجید ناسی فارم مینجمنٹ سے پریڈکٹو انٹیلی جنس کی طرف منتقلی کے موضوع پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ آخر میں سوال و جواب اور اختتامی کلمات کے بعد رات 9 بجے عشائیہ دیا جائے گا۔

یہ خبر صرف معلوماتی مقصد کے لیے شائع کی جا رہی ہے، اسے دعوت نامہ نہ سمجھا جائے۔

جواب دیں