یواس سوات میں دوسرا فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ، کسانوں کے لیے مفت علاج اور ادویات

یواس سوات میں دوسرا فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ، کسانوں کے لیے مفت علاج اور ادویات

سوات: دی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات میں یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے باہمی اشتراک سے دوسرا کامیاب اور فلاحی فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

اس فلاحی کیمپ کے انعقاد میں(ST)ایس ٹی فیڈز ملز پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر نصراللہ،ایریا سیلز مینیجر،(ST)ایس ٹی فیڈز ملز ڈاکٹر شازیب ایریا سیل پروموشن آفیسر، لکی کور انڈسٹریز (LCI) کے جناب آیاز احمد، ریجنل سیلز مینیجر (RSM)، جناب کاشف احمد، ٹیریٹری مینیجر (TM)، نوان لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سیلز ٹیکنیکل آفیسر (TC) جناب عباس رستم اور علی ویٹرنری میڈیسن اسٹور کے مالک ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔

کیمپ کی سرپرستی یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسفندیار خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں اور ڈاکٹر الفت بتول نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے طلبہ کی عملی تربیت، جانوروں کی طبی تشخیص اور علاج معالجے کے عمل میں بھرپور تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔

کیمپ کے دوران طلبہ نے منظم گروپس کی صورت میں نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر مویشیوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ ضرورت مند کسانوں میں مفت ویٹرنری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد ایک طرف مقامی کسانوں کو مفت ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا اور دوسری جانب DVM طلبہ کو حقیقی فیلڈ حالات میں عملی تربیت اور پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ اپنی تشخیصی، علاج معالجے اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

اس موقع پر یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان، انچارج فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر خان
کے بھی مشکور ہیں، جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں طلبہ کو ایسی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کا موقع مل رہا ہے۔ ان کی رہنمائی میں یونیورسٹی نہ صرف طلبہ کی عملی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے بلکہ کمیونٹی سروس اور حیوانات کی فلاح و بہبود کے مشن کو بھی مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔

یواس سوات کی جانب سے ویٹرنری سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسفندیار خان، صدر ابرار امین وزیر، نائب صدر جواد احمد، پوری کابینہ اور DVM کے سینئر طلبہ کی انتھک محنت، بہترین انتظامات اور جذبہ خدمت کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور یواس سوات ویٹرنری سوسائٹی نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام اساتذہ، طلبہ، ویٹرنری میڈیسن اسٹور، ادویات فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ نمائندگان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ دوسرا فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ عوامی خدمت، طلبہ کی عملی تربیت اور حیوانات کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اہم اور قابلِ تقلید اقدام ثابت ہوا، جس کے ذریعے مقامی کسانوں کو مفت ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ویٹرنری ڈاکٹرز کو عملی میدان میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا قیمتی موقع بھی فراہم کیا گیا۔

جواب دیں