
فیصل آباد: گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) نے یونیورسٹی ایکٹ 1973 کے تحت سینیٹ کے لیے 10 نئے ارکان کی 3 سالہ مدت کے لیے نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔
گورنر سیکرٹریٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ نامزدگیاں ایکٹ کی دفعات 22(1)(xii) اور 22(1)(xviii) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین، کسانوں، لائیوسٹاک نمائندگان اور خواتین کے کوٹے کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔
نامزد ارکان کی تفصیل
زراعت اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین (8 ارکان):
- پرویز اقبال — M.Sc. (Hons.) Horticulture, UAF
- محمد توفیق اللہ — M.Sc. (Hons.) Agriculture/Horticulture, UAF
- ڈاکٹر خالد محمود — PhD Rural Sociology, UAF
- شہزاد اشرف — B.Sc. (Hons.) Agriculture, UAF
- سبطین فاروق فرحت چیمہ — M.Sc. (Hons.) Agronomy, UAF
- ڈاکٹر ناصر رشید — PhD Soil Science, UAF
- ڈاکٹر عالیہ حنیف
- مس ندا زہرا — M.Sc. (Hons.) Agricultural Entomology, UAF
کسان اور لائیوسٹاک نمائندگان (2 ارکان):
- ڈاکٹر محمد شریف — M.Sc. (Hons.), UAF
- مس عائشہ صدیقہ
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
- نوٹیفکیشن نمبر: GS(UNIV-IV)53-14/2025-369
- تاریخِ اجراء: 3 ستمبر 2026
- دستخط کنندہ: محمد جمشید خان (PMS)، سیکشن آفیسر (Universities-IV)