
رپوٹ:(سوات)وادیِ سوات اور لائیوسٹاک فارمرز حضراتِ و پالتو جانور رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ صاحب کی متحرک قیادت میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات نے کانجو ٹاؤن شپ (نزد پھاٹک) میں باقاعدہ طور پر "جانوروں کا تدریسی ہسپتال اور تحقیقی و تجرباتی فارم” قائم کر دیا ہے۔
وائس چانسلر صاحب کی خصوصی ہدایات پر اس نئے مرکز کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ایک بھرپور تشہیری و آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کی قیادت یونیورسٹی کے مایہ ناز ماہرین اور انتظامیہ نے کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر عبید اللہ (ڈین آف فیکلٹی، ویٹرنری سائنسز) ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر خان (ہیڈ آف کلینیکل سٹڈیز) ڈاکٹر اسفندیار خان (اسسٹنٹ پروفیسر، کلینیکل میڈیسن) اور میڈم الفت بتول شامل تھیں۔
ماہرین نے علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہسپتال میں میسر جدید سہولیات، جانوروں کے علاج معالجے اور فارم کے تحقیقی مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

ماہرین نے علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہسپتال میں میسر جدید سہولیات، جانوروں کے علاج معالجے اور فارم کے تحقیقی مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
اس مہم میں نہ صرف فیکلٹی ممبران بلکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یوواس سوات ویٹرنری سوسائٹی کے صدر ابرار آمین وزیر اور ڈی وی ایم (DVM) کے دیگر طلبہ نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ تدریسی ہسپتال اور تجرباتی فارم سوات میں ویٹرنری سیکٹر کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:
اس میں پالتو جانوروں کے لئے ماہر ڈاکٹرز اور جدید طبی آلات کی سہولیات میسر ہوں گی۔

تجرباتی فارم کے ذریعے لائیوسٹاک کی پیداوار بڑھانے اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ریسرچ کی جا سکے گی۔
ویٹرنری کے طلبہ کو کلاس روم سے نکل کر فیلڈ میں براہِ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جس سے مستقبل میں بہترین پروفیشنلز تیار ہوں گے۔
کانجو ٹاؤن شپ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس ہسپتال کے قیام سے نہ صرف جانوروں کی شرح اموات میں کمی آئے گی بلکہ مقامی زمینداروں اور فارم مالکان کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔
” انشاء اللّٰہ” سوات کا یہ مشن خدمت حیوانات اور خدمتِ خلق کی جانب ایک عظیم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ازطرف: ڈاکٹر ابرار آمین وزیر صوبائی ایمبیسیڈر دی ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز