
دنیا و آخرت میں کھانوں کا سردار
اللہ پاک نے انسان کو جن غذائی نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک بڑی نعمت اور عمدہ غذا گوشت بھی ہے گوشت مختلف حلال جانوروں اور پرندوں سے حاصل ہو سکتا ہے گوشت انسانی خوراک کا اہم حصہ ہے اور بدن کی بہتر نشو و نما کے لئے اسے بنیادی حیثیت حاصل ہے تاجدار رسالت شہنشاہ نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے گوشت کو دنیا و آخرت میں تمام کھانوں کا سردار قرار دیا ہے
پرندوں کا گوشت سب سے زیادہ لذیذ گوشت مانا جاتا ہے علامہ ابن عبد البر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب الاستذکار میں فرمایا پرندوں کا گوشت جانوروں کے گوشت سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے عبد القاہر جرجانی لکھتے ہیں کیونکہ یہ بہت زیادہ لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے اور بہت جلد خون کے سرخ خلیات میں بدل جاتا ہے
پرندوں کا گوشت اہلیان جنت کی بھی غذا ہے چنانچہ اللہ پاک جنت میں اہل ایمان کو عطا کی جانے والی نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ ترجمہ کنز العرفان اور پرندوں کا گوشت جو وہ چاہیں گے
جنتی پرندے اور ان کا گوشت
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک تم جنت میں اڑتے ہوئے پرندے کو دیکھو گے اور تمہارے دل میں اسے کھانے کی خواہش پیدا ہو گی تو وہ اسی وقت بھنا ہوا تمہارے سامنے پیش ہو جائے گا
مرغی کا گوشت
پیارے اسلامی بھائیو پرندوں کا گوشت نہ صرف جنتی لوگوں کی پسندیدہ غذا ہے بلکہ دنیا میں بھی اسے بطور غذا بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے یہ غذائیت اور توانائی سے بھر پور ہوتا ہے مرغی بھی پرندوں کی قسم میں سے ہے اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا گوشت مرغی کا گوشت ہے مرغی کے گوشت کو White Meat یعنی سفید گوشت کہا جاتا ہے جو جلدی پک جاتا اور آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے یہ گوشت کی دیگر اقسام کے مقابلے میں عموما سستا اور با آسانی دستیاب ہوتا ہے اس میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے اسی لئے دنیا بھر میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جن جانداروں کے گوشت تناول فرمائے ان میں سے ایک مرغی بھی ہے چنانچہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مرغی کا گوشت کھاتے دیکھا ہے
قرآن مجید میں پرندوں کا ذکر
چند پرندے ایسے ہیں جن کا قرآن کریم میں صراحتا ذکر کیا گیا ہے ان میں سلوى گوا ابابیل اور ہد ہد شامل ہیں
احادیث میں مرغ کا ذکر
احادیث مبارکہ میں بھی مرغ کا نہ صرف واضح ذکر موجود ہے بلکہ اسے پالنے کے فضائل بھی بیان ہوئے ہیں چنانچہ تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ پاک سے اس کا فضل مانگو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے
مرغ کو گالی مت دو
اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا مرغ کو گالی مت دو کیونکہ وہ نماز کے لئے جگاتا ہے
پولٹری فارمنگ کیا ہے
پولٹری سے مراد وہ گھریلو پرندے Domesticated Birds ہیں جنہیں انسان گوشت اور انڈے وغیرہ حاصل کرنے کے لئے گھریلو یا تجارتی سطح پر پالتے ہیں اور ان پرندوں کا پالنا پولٹری فارمنگ Poultry Farming کہلاتا ہے
اسلام اور پرندوں کے حقوق
اسلام ایک ایسا پیارا دین ہے جو زندگی کے ہر معاملے میں ہماری کامل رہنمائی کرتا ہے اسلام کا ایک خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ یہ جانداروں پر رحم کی تعلیم دیتا ہے یہ اپنے ماننے والوں کو نہ صرف انسانوں بلکہ چرند پرند کے ساتھ بھی اچھے سلوک کی ترغیب دلاتا ہے
پولٹری فارم کے متعلق ضروری احکام
شریعت نے ہر مسلمان پر اس کی حالت اور شعبے کے مطابق مسائل سیکھنا فرض کیا ہے پولٹری ایک ایسی انڈسٹری ہے کہ جس میں انڈوں چوزوں کی پرورش مرغی اور اس کے گوشت کی خرید و فروخت جیسے امور شامل ہیں اور تقریباً ہر مسلمان کا اس سے کسی نہ کسی طرح واسطہ پڑتا ہے اس لئے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی حالت کے مطابق اس کے مسائل سیکھے
سوال – کیا مرغیاں پالنا جائز ہے
جواب نفع حاصل کرنے مثلاً گوشت اور انڈے حاصل کرنے یا تجارت کی غرض سے مرغیاں پالنا جائز ہے اور اگر کوئی مرغ بازی یعنی انہیں لڑوانے کے لئے پالتا ہے تو نا جائز ہے
سوال – مردار مرغی بیچنا کیسا
جواب مردار مرغی کا بیچنا جائز نہیں فتاویٰ رضویہ میں ہے جو جانور مردار ہو گیا یعنی بغیر ذبح شرعی کے مر گیا اس کا بیچنا حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے
سوال مشین کے ذریعے ذبح Slaughter ہونے والی مرغیاں حلال ہوں گی یا حرام
جواب مشین کے ذریعے ذبح ہونے والی مرغیاں حلال نہیں ہوں گی بلکہ وہ حرام ہیں اور مسلمانوں کے لئے مثل مردار ہیں
سوال کیا عورت کا مرغی ذبح کرنا جائز ہے
جواب جائز ہے
سوال کیا ذبح شدہ مرغی کی کھال کھانا جائز ہے
جواب ذبح شدہ مرغی کی کھال یوں ہی ہر ذبح شدہ حلال جانور کی کھال کھانا جائز ہے
سوال زندہ مرغی کو تول کر بیچنا کیسا
جواب زندہ مرغی کو تول کر بیچنا جائز ہے اس میں شرعاً کوئی مم
حلال و حرام پرندوں کے نام
چند حلال پرندے کبوتر چڑیا مور فاختہ شتر مرغ بطخ طوطا مرغی بٹیر تیتر بگلا مرغابی ہد ہد بلبل ابابیل چکور کوئل ٹیڈی انیس لالی مینا
چند حرام پرندے کوا گدھ باز چیل اولو چمگادڑ شاہین بغاث زرق زنج شکرا