ویٹرنری فارما انڈسٹری کو ایکسپورٹ بیسڈ سیکٹر بنانے کا وقت آگیا ہے۔

اسلام آباد/راولپنڈی (خصوصی رپورٹر)
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے پیٹرن -ان چیف ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جڑواں شہروں کی تاجر برادری کے لیے ایک عشائیہ دیا گیا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور فیڈریشن کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ تین بڑے چیمبرز – RCCI، ICCI اور FPCCI کے صدور نے بھی اس تقریب میں شرکت کی.

تقریب کی میزبانی شعیب امجد، وائس چیئرمین نارتھ ریجن پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن (PVPA) نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ویٹرنری فارما انڈسٹری کے مستقبل، ایکسپورٹ وژن، اور معیشت میں اس شعبے کی اسٹریٹیجک اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اپنے خطاب میں شعیب امجد نے کہا کہ:

“پاکستان کی ویٹرنری فارما انڈسٹری کو اب لازمی طور پر ایکسپورٹ بیسڈ سیکٹر کی طرف منتقل ہونا ہے۔ دنیا بدل چکی ہے، اور ہمیں بھی عالمی معیار کے مطابق اپنی مصنوعات اور پالیسیوں کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔”

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی لائیوسٹاک، پولٹری، ایکوا کلچر اور ویٹرنری فارماسیوٹیکل ویلیو چین ملکی معیشت کو اگلے مرحلے تک لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، بشرطیکہ انڈسٹری کو ایک منظم پالیسی، معیار اور عالمی سرٹیفیکیشن کی طرف لے جایا جائے۔

شعیب امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروبار کا تعلق صرف نفع و نقصان سے نہیں ہوتا بلکہ اس کی بنیاد اعتماد اور معیار پر ہوتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی انڈسٹری کو نئی ٹیکنالوجی، عالمی مارکیٹنگ اور جدید کاروباری رجحانات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ سیکٹر بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی برتری حاصل کر سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ PVPA پہلی تنظیم ہے جس نے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ٹریڈرز کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے، اور یہی اتحاد پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں ایک Low-Cost, High-Potential Export Player کے طور پر ابھار سکتا ہے

“پاکستان کی ویٹرنری فارما انڈسٹری اب عالمی منڈیوں میں جانے کے لیے تیار ہے” — شعیب امجد

تقریب میں تینوں چیمبرز — صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر محمود، صدر راولپنڈی چیمبر عثمان شوکت اور صدر FPCCI عاطف اکرام — نے PVPA کے وژن کو سراہتے ہوئے اسے ملک کی معاشی سمت میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے مشترکہ طور پر اس بات کی توثیق کی کہ پاکستان کی ویٹرنری فارما، لائیوسٹاک اور فوڈ سکیورٹی ویلیو چین عالمی سطح پر جگہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جدید ویٹرنری سروسز، لائیوسٹاک ڈیولپمنٹ اور کوالٹی اسٹینڈرڈائزیشن کے بغیر پاکستان کی زرعی اور صنعتی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، اور یہی وہ سیکٹر ہے جو پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

چیمبرز کے رہنماؤں نے کہا:

“ہم PVPA کے ایکسپورٹ وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کی فارما اور لائیوسٹاک انڈسٹری عالمی سطح پر جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ وقت اس کو عملی جامہ پہنانے کا ہے۔”

تقریب میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی، لائیوسٹاک ڈیولپمنٹ، جدید ویٹرنری سروس اور زرعی معیشت کو بہتر بنانے میں ویٹرنری فارما انڈسٹری کا مرکزی کردار ہے، اور یہ سیکٹر پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

PVPA. ہم بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان ویٹرنری فارما پویلین قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں


پاکستان کی سب سے بڑی ویٹرنری–پولٹری–لائیوسٹاک ایکسپو 2026

📌 پاکستان کی سب سے بڑی Veterinary–Poultry–Livestock Expo 2026

اپریل 2026 — لاہور 28- 29 -30 🗓️

چین اور یورپ کے خصوصی پویلین • عالمی ایسوسی ایشنز کے صدور
بین الاقوامی سرمایہ کار • عالمی سطح کے وفود

شرکاء نے اس ایونٹ کو پاکستانی انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا۔